ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ڈی پی آئی وفد کا بھٹکل اقلیتی دفتر کا دورہ؛ اقلیتی آفسرکو اپنی جانب سے ہر قسم کے تعائون کا دیاتیقن

ایس ڈی پی آئی وفد کا بھٹکل اقلیتی دفتر کا دورہ؛ اقلیتی آفسرکو اپنی جانب سے ہر قسم کے تعائون کا دیاتیقن

Fri, 06 Jul 2018 20:46:24    S.O. News Service

بھٹکل 6/جولائی (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ایک وفد نے  بھٹکل میں واقع مینارٹی دفتر کا دورہ کرتے ہوئے مینارٹی آفسر شمس الدین سے ملاقات کی اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لئے سرکار کی جانب سے  دی جانے والی سہولتوں کے تعلق سے جانکاری حاصل کی۔ وفد کی قیادت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر محمد توفیق بیری نے  اس موقع پر  مینارٹی آفسر شمس الدین کو اپنی  پارٹی کی جانب سے ہر ممکن تعائون کا  یقین دلایا  اور  اقلیتوں تک سرکاری اسکیم کو  پہنچانے میں بھی ہر طرح کا تعائون فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ محمد توفیق بیری نے  اقلیتی آفسر سے کہا کہ وہ  بے خوف ہوکر کام کریں  اور خاص کر مسلمانوں میں  تعلیم کو عام کرنے کے تعلق سے سرکاری اسکیمات سے بھرپور فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں۔

ایس ڈی پی آئی کے وفد میں صدر کے ساتھ دیگر  ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔


Share: